نئی دہلی، 6 اگست (یو این آئی) ’سووکچھ بھارت ابھیان‘ کے تحت حکومت نے ملک کی 70 فیصد سے زیادہ شہری آبادی پر محیط 500 شہروں میں ’سووکچھ سرویکشن 2017‘ شروع کرتے ہوئے آج کہاکہ آئندہ سال مارچ تک گجرات، آندھرا پردیش اور کیرالہ کھلی جگہوں پر رفع حاجت سے پاک ہوجائیں
گے۔
شہری ترقی کے وزیر ایم وینکیا نائڈو نے اس سروے مہم کو شروع کرتے ہوئے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ شہری علاقوں میں صاف صفائی کا یہ دوسرا سروے ہوگا جس میں ایک لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں اور قصبوں کو شامل کیا جائے گا۔
پہلا سروے اکتوبر 2014 میں 73 شہروں میں کیا گیا تھا۔